پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے اس حوالے سے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہدایات لے کر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے ضروری ہیں تاکہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش میں مدد مل سکے۔

پراسیکیوشن نے درخواست میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی جا سکیں۔ تاہم، عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے اور اسے مسترد کیا جانا چاہئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اس معاملے کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔