بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کی وجہ جھوٹ بےنقاب ہونے کا خوف ہے: عظمیٰ بخاری

بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کی وجہ جھوٹ بےنقاب ہونے کا خوف ہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیِ پی ٹی آئی عمران خان تین دن سے پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں۔

 انہوں نے بیان میں کہا کہ عمران خان مختلف بہانوں سے پولی گرافک ٹیم سے بچ رہے ہیں، کبھی نیند کا بہانہ، کبھی کھانے کا اور کبھی وکلا کی غیرحاضری۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کو ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ وہ سزا یافتہ مجرم ہیں اور جیل میں قید ہیں، انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ یہ بنی گالہ نہیں بلکہ اڈیالہ ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس عدالت کے حکم پر عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے جیل پہنچی مگر وہ فرار کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ 9 مئی کے واقعے کے ماسٹر مائنڈ کا جھوٹ بے نقاب ہونے کا خوف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں اور پارٹی قیادت روزانہ عدالتی احکامات کی دلیلیں دیتی ہیں مگر خود عمران خان ان احکامات کو ماننے کو تیار نہیں۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ 9 مئی ایک بغاوت تھی، ریاست کے خلاف سازش تھی اور اس کے تمام کرداروں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا۔