: اللہ کے فضل سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے:وزیراعظم شہباز شریف

: اللہ کے فضل سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام اور اقتصادی اصلاحات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان اب معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح میکرو اکنامک اصلاحات کے ساتھ ادارہ جاتی بہتری اور گورننس کو مؤثر بنانا ہے۔ملاقات میں پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد، معاشی اصلاحات، اور ان کے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

آئی ایم ایف وفد نے پاکستان میں جاری اصلاحاتی عمل اور معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف مستقبل میں بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔