پاکستان نے ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر اونچی اڑان کے لیے ٹیک آف کر لیا: مریم نواز

پاکستان نے ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر اونچی اڑان کے لیے ٹیک آف کر لیا: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر اونچی اڑان کے لیے ٹیک آف کر لیا ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کو پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ 'اڑان پاکستان' پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ترقی صرف مسلم لیگ ن کی ترجیح ہے، اور پاکستان نواز شریف کے وژن کے مطابق معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے 'فائیو-ای' وژن، جو ایکسپورٹ، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی پر مشتمل ہے، کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور اب سماجی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اب قوم برداشت نہیں کرے گی، کیونکہ وہ عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر قرار دیا۔