مثبت معاشی اشاریے درست پالیسیوں کا ثبوت، پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب لے جائیں گے انشاء اللہ:وزیراعظم

مثبت معاشی اشاریے درست پالیسیوں کا ثبوت، پاکستان کو معاشی استحکام کی جانب لے جائیں گے انشاء اللہ:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں جا رہی ہیں۔

 وہ ایف بی آر امور سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کے لیے حکومت پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اصلاحات سے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں جو ملکی معیشت کی بہتری میں مدد دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت دی کہ ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ شفافیت اور کارکردگی کی جانچ یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ان شاء اللّٰہ ہم پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔"