ڈیجیٹائزیشن سے نوجوانوں کو ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں:مریم نواز

ڈیجیٹائزیشن سے نوجوانوں کو ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں:مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پنجاب میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم اور جدید آئی ٹی تربیتی پروگرامز پنجاب کے طلبہ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوں گے۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، اور فری لانسنگ جیسے جدید کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں، اور سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیبز کے ذریعے تعلیم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی بن رہا ہے جس میں ٹوئین ٹاورز اور پلگ اینڈ پلے کال سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ یہاں نوجوانوں کو آئی ٹی ایجوکیشن اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ عالمی سطح کی آئی ٹی یونیورسٹیاں بھی اس سٹی میں اپنے کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔