فرانس: 3 ہزار 76 افراد کا اسمرفز بننے کا عالمی ریکارڈ قائم

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے نے 3 ہزار 76 افراد کو اسمرفز کا لباس پہنا کر جمع کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیسری کوشش میں کامیابی حاصل کر لی۔فرانس کے علاقے بریٹنی کے قصبے لاندیرنیو(Landerneau) نے اس سے قبل دو بار سب سے زیادہ لوگوں کو اسمرفز کے لباس میں اکٹھا کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی۔یہ قصبہ جرمنی میں 2019ء  میں قائم کردہ 2 ہزار 762 افراد کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہا تھا۔اتوار کو اس قصبے نے تیسری بار باضابطہ کوشش کی، جسے پیرا ماونٹ پکچرز نے 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اسمرفز فلم کے سلسلے میں سرکاری طور پر سپورٹ کیا۔اسمرفز کو 1958ء￿  میں بیلجیئن کارٹونسٹ پئیر کولیفورڈ نے تخلیق کیا تھا، پئیر کولیفورڈ کو پیو (Peyo)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔فرانسیسی زبان میں اسمرفز کو شٹرومفز (Schtroumpfs) کہا جاتا ہے۔