یورپ میں شدید گرمی: سپین میں 1028 افراد ، فرانس میں 1 ہزار اموات

برطانیہ، اسپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ میں آئندہ ہفتے ایک اور شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہے
یورپ میں شدید گرمی: اسپین میں 1028 افراد ہلاک، فرانس میں بھی 1 ہزار اموات ریکارڈ ہوئیں
یورپ کے مختلف ملکوں میں شدید گرمی، برطانیہ میں 1884 سے شروع ہونے والے ریکارڈ میں جون اب تک کا گرم ترین ماہ جون بن گیا، اسپین میں شدید گرمی کے باعث 1028 اور فرانس میں ایک ہزار اموات ہوئیں، شدید ترین ہیٹ ویو کے باعث تقریباً 15 کروڑ افراد متاثر ہوئے۔ برطانیہ، اسپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ میں آئندہ ہفتے ایک اور شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہے، پرتگال میں بھی شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کردی گئی، واشنگٹن میں 4 جولائی 1930 سے اب تک کا گرم ترین دن ہونے کا امکان ہے۔فرانس کے بورڈو سے لے کر بوڈاپیسٹ تک کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ شدید گرمی سے بچنے کے لیے مختلف شہروں میں غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔ پیرس میں لوگ رات پارکوں میں گزارنے لگے، برلن میں پولیس نے شہریوں کو ٹھنڈک پہنچانے کے لیے واٹر کینن استعمال کیے، جبکہ ایمسٹرڈیم میں لوگوں نے سورج کی تپش روکنے کے لیے گھروں کی کھڑکیوں کے باہر پردے لٹکا دیے۔تاہم ہر شخص کے لیے ایسے اقدامات ممکن نہیں تھے