پاکستان میں گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ، رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے خوفناک نتائج کا سامنا کرنے والے پاکستان کیلئے ایک اور تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے، پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔ تاہم اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا امکان ہے۔