آسٹریلیا میں91 سال کی عمر میں پہلی بار دادا بننے کا عالمی ریکارڈ قائم

کینبرا(آئی این پی ) آسٹریلیا میں ایک معمر شخص نے پہلی بار دادا بننے کی سب سے زیادہ عمر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چارلس سمتھ اس وقت 91 برس اور 209 دن کے تھے جب ان کی پوتی کی پیدائش ہوئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ان کے بیٹے ایشلے سمتھ کی پیدائش ہوئی تھی تو اس وقت ان کی عمر 55 برس تھی۔چارلس سمتھ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی پوتی کو گود میں اٹھایا تو ان کا دل نہیں چاہا کہ اسے نیچے اتاریں