کراچی(آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںجمعہ کو بھی تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ کا آغاز 1035 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 نڈیکس ایک لاکھ 9ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا