2گروپوں میں فائرنگ، دودھ فروش زخمی

کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ) دوگروپوں میں فائرنگ کیدوران گولی لگنیسے دودھ فروش شدید زخمی ہوگیا،گزشتہ شام یحیی گجر گروپ کے مسلح افراد اشرف کباڑیہ کے بھائی کی دکان نیا لاری اڈا کھڈیاں مین دیپالپور روڈ پر آئے اور توتکار شروع کر دی، اس دوران مبینہ یحیی گجر گروپ کے مسلح افراد نے اشرف کباڑیہ کے بھائیوں پر فائرنگ کر دی ،جس سے قریبی دودھ فروش عطاء￿  محمد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ،جسے بلھے شاہ ہسپتال قصور لیجایا گیا، مگر حالت تشویشناک ہونے پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ،پولیس مصروف کارروائی ہے، زخمی عطاء￿  محمد سابق وائس چیئرمین یونین کونسل خلیل احمد خاں کا بھائی بتایا جاتا ہے۔