گرفتار ملزمان سے 22سو کلو سے زائد منشیات برآمد ، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے9 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان کوگرفتارکرکے43 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2294.81 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 4.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ہالینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 40 گرام MDMA پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ہربنس پورہ میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے 2 پارسلز میں موجود جوتوں سے 470 گرام آئس برآمد کی گئی ۔گوجرہ بس سٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ چند دا قلعہ گوجرانوالہ کے قریب رکشا میں سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ملزمان کی نشاہدہی پر واپڈا ٹاؤن گوجرانولہ میں واقع گھر سے دوران تلاشی 2.4 کلوگرام افیون اور 15 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 300 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے کوہ سلطان میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 1970 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔