لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات اسمگنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 4 کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے 8کروڑ سے زائد مالیت کی 1184.2 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان میں قلعہ عبداللہ سے 1140 کلو گرام چرس برآمد لی گئی پھولنگر بائی پاس قصور کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 27.6 کلو گرام افیون اور 13.2 کلو گرام چرس برآمد کرکیملزم کو گرفتار کرلیااسلام آباد میں ترنول پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل سوار سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب خاتون کے قبضے سے 1 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے