ایرانی آئل ٹینکر سیلی سٹی نے بحیرۂ عرب میں کامیابی سے سفر مکمل کیا

ایرانی آئل ٹینکر سیلی سٹی نے بحیرۂ عرب میں کامیابی سے سفر مکمل کیا

ایرانی آئل ٹینکر سیلی سٹی بحفاظت بحیرۂ عرب عبور کر گیا.
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، امریکی دھمکیوں کے باوجود، آئل ٹینکر سیلی سٹی ایران کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایرانی بحریہ کی جانب سے اس کی سیکیورٹی فراہم کی گئی، اور اب یہ ٹینکر ایران کے جنوبی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔یاد رہے کہ 18 اپریل کو ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی تھی، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی تھی۔ ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے اور سابقہ حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا، آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔