کراچی: ملیر کی عمار یاسر سوسائٹی کی رہائشی خاتون کی لاش بن قاسم ٹاؤن کی جھاڑیوں سے ملنے کے کیس میں مقتولہ کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ 5 سے 6 ماہ کی حاملہ تھی، جبکہ پولیس نے اس کے اہل خانہ سے رابطہ کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کسی اور مقام پر کیا گیا، جس کے بعد لاش بن قاسم ٹاؤن کی جھاڑیوں میں پھینک دی گئی۔پولیس نے گزشتہ روز مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی تھی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔