دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ مصنوعی ذہانت جلد ہی جرائم کا فیصلہ کرنے لگے گی، ملک کے عدالتی ادارے نے پہلے ہی ایک ایسے نظام کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو مصنوعی ذہانت کو مقدمات کا فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای پبلک پراسیکیوشن میں ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن کے سربراہ سلیم علی جمعہ الزابی نے کہا کہ اس وقت ایسے معاملات ہیں جہاں نتائج بہت واضح ہیں، اور کسی صوابدید کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی جرائم میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو نافذ کرنا اور جانچنا شروع کر دیا ہے، انصاف کے شعبے میں یہ ضروری ہے کہ سست روی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔