فیصلہ دہشتگردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں گیسٹ ہائوسز کے لیے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیسٹ ہائوسزہوٹل آئی سافٹ وئیر میں اندارج کروانے کے پابند ہوں گے، فیصلہ دہشتگردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہائوسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا ہوٹل آئی میں درج کرنا ہو گا، ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہوٹل آئی پر رجسٹریشن کیلئے 15 جون 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔