چین نے امریکی اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی لگا دی

 چینی حکام کو خدشہ ہے  یہ سافٹ ویئر حساس معلومات اکٹھی کر کے بیرونِ ملک منتقل کر سکتے ہیں‘ مغربی ٹیکنالوجی ترک کرنے پر غور
بیجنگ (آئی این پی )چین نے اپنی کمپنیوں کیلئے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں امریکی اور اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر کے استعمال سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کمپنی انکے سافٹ ویئرز استعمال نہ کرے، چین نے تمام مغربی ٹیکنالوجی ترک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی حکومت نے مقامی کمپنیوں کو امریکا اور اسرائیل کی تقریبا ایک درجن سائبر سیکیورٹی کمپنیوں کا سافٹ ویئر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی حکام کو خدشہ ہے کہ یہ سافٹ ویئر حساس معلومات اکٹھی کر کے بیرونِ ملک منتقل کر سکتے ہیں۔