اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے واضح کیا ہے وہ کال سینٹرز اور سافٹ ویئر ہائوسز کی رجسٹریشن یا ریگولیشن کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے اور نہ ہی سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ براہ راست اس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کا دائرہ کار صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک کرنے یا ہٹانے تک محدود ہے اور یہ کارروائی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کے تحت کی جاتی ہے۔