گیسٹ ہائوسز میں قیام پذیرافراد کی ڈیجیٹل تصدیق کافیصلہ

تمام گیسٹ ہائوسز ،پرائیویٹ گھروں کی 15جون تک رجسٹریشن کا حکم
لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ نے گیسٹ ہائوسز اورپرائیویٹ گھروں میں بطورمہمان قیام کرنے والے افرادکی ڈیجیٹل تصدیق کافیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مہمانوں کا ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں اندارج لازمی قرار دیدیا گیا،فیصلہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا۔تمام گیسٹ ہائوسز و رہائشی سروسز مہیا کرنے والے پرائیویٹ گھروں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا۔رجسٹریشن کیلئے 15 جون تک کی ڈیڈلائن دیدی گئی ،رجسٹریشن نہ کر انے والے گیسٹ ہائوسز اور گھروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔