9مئی مقدمات: آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء جرح کیلئے طلب

لاہور(آئی این پی )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں ملزمان کے وکلاء کو گواہ کے بیان پر جرح کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔مقدمات کی سماعت کے دوران جلا ئوگھیرا ئو کے وقت موقع پر موجود اہلکار نے حماد اظہر اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا، کلمہ چوک کے قریب کنٹینر جلانے کے مقدمے میں موقع پر موجود پولیس اہلکار نے بھی بیان ریکارڈ کرا دیا۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو گواہ کے بیان پر جرح کیلئے طلب کر لیا۔