مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں 13 گواہوں کے بیانات قلمبند
نامناسب تصویر اپ لوڈ کیس میں فلک جاوید کے ریمانڈ میں 4دن کی توسیع
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4روزکی توسیع کردی گئی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹونے کیس کی سماعت کی ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نیجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلائو گھیرائو کے دو مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا، جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں کیسز کی سماعت کی،ملزم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری سمیت دیگر کوعدالت میں پیش کیاگیا۔ گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں9گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، عدالت نے پراسکیوشن کے مزید گواہوں کو طلب کر لیااورسماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔