سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے

 ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے: 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک کی رپورٹ جار ی

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں چار ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے ہیں اور ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے، جمعہ کوسپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک کی رپورٹ جار ی کی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں ججزمقدمات کوجلدسے جلدنمٹانے کے لیے کوشاں ہیں اور ساتھی ججز نے مقدمات نمٹانے کیلئے انتھک کوشش کی، جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں۔