معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل،پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

 پاکستان کی فوج نے دشمن کی صفوں کو تہہ و تیغ کردیا، اب کبھی بھارتی ناپاک سوچ کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا
لاہور ( سپیشل رپورٹر ) پنجاب اسمبلی نے معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔قرار داد وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان معرکہ حق کی تاریخ ساز کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر دفاعی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔یہ ایوان معرکہ? حق کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو معرکہ حق پر مسلح افواج کے ہم قدم نظر آئی۔قرار داد کے مطابق پاکستان کی فوج نے دشمن کی صفوں کو تہہ و تیغ کردیا، اب کبھی بھارتی ناپاک سوچ کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا، قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مسلح افواج کی سربلندی کیلیے دعا گو ہیں۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج ہمیشہ پائندہ باد۔