پولیس پھر ناکام‘بانی پی ٹی آئی کاچوتھی باربھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیسوںمیں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنا تھے
راولپنڈی(مانیٹرنگ  ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کو پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا۔لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے ٹیم پہلے بھی تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے، بانی پی ٹی آئی قبل ازیں تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں، پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ تھے۔تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے۔