معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے: قائم مقام امریکی سفیر

ہم پاکستان میں اْن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں
 کسی بھی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے:یٹلی بیکر کا ایکس پر پیغام 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں بلوچستان میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاؤنٹ پر بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہونے والے حالیہ سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔نیٹلی بیکر نے لکھا  ’’ہم خضدار، بلوچستان، میں سکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہیں‘‘۔امریکی سفیر نے مزید کہا  ’’معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ کسی بھی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ ہم پاکستان میں اْن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔