معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے:سرفراز بگٹی

دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ‘ ان کا کوئی مذہب  نہیں، امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں
 دہشت گردوں  کو قوت بازو سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے:وزیراعلی بلوچستان کا بیان
کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان میر  سرفراز بگٹی نے کہا  ہے دہشتگردوں کی جانب سے معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، دہشتگردوں کو قوت بازو سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان   نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب یا مذہبی جواز نہیں، دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم قومی یکجہتی اور عزمِ اتحاد سے اس کا جواب دیں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے