پاکستان چین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے :آصف زرداری

اسلا م آباد (آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے  پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی موقف کا مضبوط حامی ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدر مملکت کا کہناتھا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے۔پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،  ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، صدر مملکت کا کہناتا پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے ۔