راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ چین، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چین کے قومی دفاع کے وزیر ایڈمرل ڈونگ جن، پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ کیو اور ڈی جی بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کارپوریشن میجر جنرل کائو ژی او جین سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم معاملات پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مضبوط علاقائی شراکت داری ضروری ہے۔ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک چین تعلقات علاقائی امن، سلامتی کے اہم معاملات پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔