پاکستان عراق کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:گورنر سندھ

عراق میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات لائقِ تحسین ہیں: عراقی سفیر  سے ملاقات میں گفتگو
کراچی(آئی ا ین پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  نے کہا ہے  پا کستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اور عراق تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ گو رنر سندھ سے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات، مذہبی سیاحت اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا ہے کہ عراقی سفیر حامد عباس کی سفارتی خدمات قابل تحسین ہیں،عراق میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات لائقِ تحسین ہیں ۔ملاقات کے اختتام پر گورنر سندھ نے عراقی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔