امریکا میں ایک شہری نے لاٹری وینڈنگ مشین پر غلط بٹن دبانے کے نتیجے میں 50,000 ڈالر کا انعام جیت لیا۔
میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے ایک معمول کے مطابق لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے بیل ایئر واوا کی دکان پر رکا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ ہر روز صبح وہ اپنی گاڑی میں گیس بھرواتا ہے، کافی پیتا ہے اور لاٹری کارڈ اسکریچ کرتا ہے۔تاہم اس دن وینڈنگ مشین پر ایک غلط بٹن دبانے کی وجہ سے وہ غیرمطلوبہ لاٹری ٹکٹ حاصل کر بیٹھا۔ اس ٹکٹ کا نام "Monopoly X20" تھا اور جب اس نے اس کو اسکریچ کیا تو اس میں 50,000 ڈالر کی جیت نکلی۔