جینز کی جیبوں کے بٹن: کیوں لگائے جاتے ہیں اور ان کی دلچسپ تاریخ

جینز کی جیبوں کے بٹن: کیوں لگائے جاتے ہیں اور ان کی دلچسپ تاریخ

جینز کی جیبوں پر چھوٹے چھوٹے دھاتی بٹن دراصل عملی ضرورت سے وجود میں آئے۔

 1870ء کی دہائی میں جینز صرف مزدور طبقے کے لیے بنائی جاتی تھیں اور سخت محنت کے دوران یہ جلد پھٹ جاتی تھیں۔ مزدوروں کی زندگی میں اس مسئلے کو محسوس کرتے ہوئے ایک مزدور کی بیوی نے درزی جیکب ڈیوس سے درخواست کی کہ وہ ایسی پینٹ تیار کریں جو زیادہ مضبوط ہو اور پھٹنے سے بچ سکے۔جیکب ڈیوس نے جیبوں اور پینٹ کے ان حصوں پر دھاتی بٹن لگائے جہاں زیادہ کھچاؤ پڑتا تھا، تاکہ کپڑا پھٹنے سے محفوظ رہے۔ یہ ڈیزائن مارکیٹ میں آنے کے بعد بہت مقبول ہوا، جس کے بعد جیکب ڈیوس نے لیوی اسٹروس کے ساتھ شراکت داری کی اور 1873ء میں اس ڈیزائن کو قانونی تحفظ دلوا لیا۔

بعد میں 1960ء کی دہائی میں یہ مضبوط اور منفرد ڈیزائن “جینز” کے نام سے مشہور ہو گیا۔ آج بھی جینز کی جیبوں پر یہ بٹن موجود ہیں تاکہ روزمرہ استعمال میں جینز کے کپڑے مضبوط رہیں اور زیادہ دباؤ یا کھچاؤ کے باعث پھٹنے سے بچیں۔یہ چھوٹے بٹن نہ صرف جینز کی پائیداری میں مدد دیتے ہیں بلکہ جینز کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کا حصہ بھی بن گئے ہیں۔