لاہور (خصوصی رپورٹ) صارف عدالت میں لاہور سے اسلام آباد کے لئے بک کروائی 2 ٹکٹیں عین وقت پر منسوخ کرنے پر نجی ٹریول کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر ہوگیا۔ ٹا ئون شپ کے اکبر نے 6 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں موقف تھا کہ ضروری کام کے لئے فیملی کے ہمراہ اسلام آباد جانے کے لئے ٹکٹیں بک کروائیں بس سٹینڈ پر پہنچے تو بغیر بتائے ٹکٹیں کینسل کردی گئیں۔