مارچ میں سب سے زیادہ 15کروڑ 80لاکھ 36ہزار روپے واپس،9 ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹ )مسافر ٹرینوں کی ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک 9 ماہ میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ ہوا۔اس دوران مسافروں کی جانب سے 1ارب 7کروڑ 21لاکھ 57ہزار روپے کی ری فنڈنگ کر ائی گئی، مسافروں کی جانب سے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ سے ریلوے خزانے پہ بوجھ بڑھنے لگا۔گزشتہ ماہ مارچ میں سب سے زیادہ 15کروڑ 80لاکھ 36ہزار روپے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی مد میں واپس کئے گئے۔