چکن گوشت 680سے700روپے کلو فروخت

لاہور(کرائم رپورٹر) سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرفی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 260روپے فی کلو پرمستحکم رہی۔ شہر کے مختلف مقامات پربرائلر گوشت کے دکانداروں کی جانب سے گراں فروشی کا سلسلہ جاری رہا اور سرکاری نرخنامے 595روپے کے بجائے 680روپے سے700روپے کلو تک فروخت جاری رہی۔