چکن بے قابو ، مارکیٹ میں 800روپے کلو فروخت

  نیا چوزہ نہیں ڈالا گیا فیڈ بھی بہت مہنگی ، خمیازہ عام صارف کو بھگتنا پڑ رہا 
لاہور(کرائم رپورٹر)مرغی  گوشت کے نرخوں کو لگنے والے پر کاٹے نہ جاسکے۔ مرغی کے گوشت کی    آٹھ سور وپے کلو میں فروخت نے متعدد سوالات پیدا کردئیے، صورت حال میں بہتری کے لیے اداروں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کو پروٹین کے حصول کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہیجس کی  لاہور میں روزانہ کی کھپت لگ بھگ  14 سے 16 لاکھ کلوگرام کے درمیان ہے۔گزشتہ ہفتو ں کے دوران ہی پروٹین کے اِس اہم ذریعے کی خریداری  بے شمار مزیدلوگوں کی بساط سے باہر ہوگئی ہے۔ وجہ یہ رہی کہ اِس کی قیمت 8سو روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔قرار دیا جارہا ہے کہ چوزے کی قیمت میں ہوشربا حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے  پولٹری فارمز میں نیا چوزہ نہیں ڈالا گیا  تو مرغی  کی فیڈ بھی بہت مہنگی ہوچکی ہے اور خمیازہ عام صارف کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔عام صارف کے نزدیک یہ صورت حال بھی منافع خور مافیا کی پیدا کردہ ہے جس  میں بہتری لانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے