کراچی (یواین پی) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو انمول عرف پنکی کیخلاف مقدمہ قتل کی سماعت ہوئی۔ مدعی مقدمہ سیروش کا بند کمرے میں بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رضوانہ مغل نے مدعی کا بیان ریکارڈ کروایا۔ دوران سماعت ملزمہ انمول عرف پنکی ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئی۔ مدعی مقدمہ کا بیان ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ ملزمہ کے وکلا نے مدعی مقدمہ پر جرح بھی کرلی۔ پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کیخلاف نامعلوم نشئی کے قتل کا مقدمہ بغدادی میں درج کیا گیا تھا۔