مینار پاکستان پر چڑھنے کی کوشش، شہری حوالات پہنچ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مینار پاکستان پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے شہری کو پکڑ لیا گیا بتایا گیا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے شہری فیصل بلال کو مینار پاکستان سے اْتار کر پولیس کے حوالے کردیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مینار پاکستان پر چڑھنے کی کوشش کرنیوالا فیصل بلال ہوش و ہواس میں ہے۔مذکورہ فیصل بلال کا بیان ہے کہ وہ مینار پاکستان کی صفائی کیلئے اوپر گیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ شخص فیصل بلال پنڈر گوجرانوالہ کا رہائشی معلوم ہوا۔ مزیدتفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔