لندن کے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھنے والا گرفتار

لندن (آئی این پی ) لندن میں پولیس نے شہر کے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطین کا پرچم لے کر چڑھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق کلاک ٹاور پر چڑھنے والے شخص نے دن بگ بین سے کئی میٹر اوپر ایک کنارے پر ننگے پائوں بیٹھے گزارا، یہاں تک کہ ایمرجنسی سروس کے عملے نے اس کو نیچے آنے کے لیے قائل کیا۔