لاہور: بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کر اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ملزم مختلف اقسام کے میٹرز بشمول سنگل فیز، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔