پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کیلئے بڑی ریلیف: بجلی کی نئی قیمت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر

پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کیلئے بڑی ریلیف: بجلی کی نئی قیمت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے نئے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔

 حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کے نرخ 14 روپے 67 پیسے فی یونٹ سے کم کر کے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کیے ہیں۔ اسی طرح، 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ کر دیے گئے ہیں۔مزید براں، 300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ان کے لیے نرخ 41 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں، 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے بجلی کے نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے برقرار ہیں، جبکہ 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 9 روپے 37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔