کراچی: جناح ہسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا

کراچی: جناح ہسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: کراچی کے جناح ہسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جناح ہسپتال میں ایک شخص کو منکی پاکس سے متاثر ہونے کے شبہ میں داخل کیا گیا ہے۔ مریض کے سیمپلز لے کر نجی ہسپتال بھیجے گئے ہیں تاکہ اس کا ٹیسٹ کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک مریض کو احتیاطی طور پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مشتبہ مریض کی عمر 28 سال ہے اور وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ مریض میں بخار اور جسم پر دھبے ظاہر ہوئے ہیں، جو منکی پاکس کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اس وقت تک مریض کی حالت مستحکم ہے اور اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔اداروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اس مرض کی پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔