چین میں منکی پاکس کی نئی شکل کلیڈ 1 بی کی تشخیص، 4 افراد متاثر

چین میں منکی پاکس کی نئی شکل کلیڈ 1 بی کی تشخیص، 4 افراد متاثر

چین میں منکی پاکس کی نئی شکل کلیڈ 1 بی کی تشخیص ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

چین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے تصدیق کی ہے کہ یہ متاثرہ شخص حال ہی میں کانگو میں قیام کر رہا تھا اور وہاں سے وائرس کا شکار ہوا۔ اس شخص کی حالت معمولی تھی، لیکن اس کے بعد وائرس نے اس سے مزید 4 افراد تک منتقل کر لیا، جن میں ایم پاکس کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منکی پاکس کو کیٹیگری بی کی بیماری قرار دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکام اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کر سکتے ہیں۔ اس میں اجتماعات پر پابندیاں لگانا، متاثرہ علاقوں میں دفاتر اور اسکولوں کو بند کرنا، اور دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔ چین کی حکومت نے اس صورتحال پر گہری نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ اس نئے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید کنٹرول کیا جا سکے۔

یہ وائرس اس سے پہلے عالمی سطح پر مشہور منکی پاکس کی نوعیت سے مختلف ہے اور اس کے اثرات کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ صحت کے حکام کے مطابق، فوری اقدامات اس لیے ضروری ہیں تاکہ وائرس کی نئی شکل کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔