سندھ میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد اس سال تین تک پہنچ گئی ہے، جس میں کراچی سے دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔
کراچی کے بفرزون علاقے کا 22 سالہ رہائشی نوجوان گزشتہ روز انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا میں داخل ہوا، جہاں اس کی منکی پاکس کے لیے ٹیسٹنگ کی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر واحد رجپوت کے مطابق مریض کی کوئی بیرونِ ملک یا حالیہ سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی، اور تصدیق ہونے کے بعد اسے آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔سندھ میں اس سے قبل ایک کیس کراچی اور ایک کیس خیرپور میں رپورٹ ہو چکا تھا۔ خیرپور کا مریض آغا خان اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
اس سال پاکستان میں اب تک بیرونِ ملک سے آنے والے 31 سالہ مریض سمیت تین منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔صحت حکام نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رابطہ کریں۔