پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے علماء کرام اپنا بھرپور کردار ادا کریں:چودھری شافع حسین

 پاکستان کی بہادر افواج ہمارا فخر ،ان کی لازوال قربانیوں کے باعث ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں،صوبائی وزیر 
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان  14 اگست 1947کو حقیقی آزادی حاصل کرچکا، آج  ہماری بہادر افواج اس آزادی کا تحفظ کر رہی ہیں۔پاکستان کی بہادر افواج ہمارا فخر ہے ہم اپنے گھروں میں  آج سکون کی نیند اپنی بہادر افواج کی لازوال قربانیوں کے باعث ہی لے رہے ہیں  ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بالکل ٹھیک کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا بیانیہ ہمیشہ ملک کی آرمی کے خِلاف بنتا ہے اور اس  بیانیے سے ہمارے بیرونی اور اندرونی دشمنوں میں فرق ختم ہو جاتا ہے اس لئے ایسے ہتھکنڈوں کا سختی سے محاسبہ کرنا چاہیے