بات چیت شروع کرنے سے ہی امن کی راہ ہموار ہوگی،قطری وزیرخارجہ،حماس کا وفد بھی قاہرہ پہنچ گیا
دوحہ (آئی این پی )غزہ میں جنگ بندی کیلئے مصر اور قطر میدان میں آگئے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا قطری وزیرخارجہ نے کہا بات چیت شروع کرنے سے ہی امن کی راہ ہموار ہوگی ۔ دوسری جانب حماس کا وفد بھی قاہرہ پہنچ گیا ہیاسرائیلی وفد پہلے ہی مصر میں موجود ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے