مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ

    قاہرہ(یواین پی)مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے، فلسطین میں خونریزی روکنے، قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فوری روانی کو یقینی بنانے کے لیے مصر، قطر اور امریکا کے درمیان مشترکہ کوششوں پر توجہ دی گئی۔