غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا میں 10 دن باقی، حکومت نے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا

غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا میں 10 دن باقی، حکومت نے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا

پاکستان حکومت نے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 اس حکم کے تحت تمام غیر قانونی افغان باشندوں کو مقررہ تاریخ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، 21 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 875,165 تک پہنچ چکی ہے، اور واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والے افغان باشندوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تاہم، 31 مارچ کے بعد مقررہ وقت گزر جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔