پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کا انخلا تیزی سے جاری، 34,545 کو ملک بدر کیا گیا

پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کا انخلا تیزی سے جاری، 34,545 کو ملک بدر کیا گیا

پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل میں تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 34,545 غیر ملکی باشندوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، اس عمل کے تحت افغانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔  اس وقت 203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے انخلا کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں شامل ہیں:  

مرد: 13,389  
خواتین: 6,963  
بچے: 14,224

مزید تفصیلات کے مطابق، ان افراد میں سے 10,771 کے پاس رہائشی ثبوت تھے، جبکہ 11,131 کے پاس افغان سٹیزن کارڈ موجود تھا۔ اس کے علاوہ، 12,643 ایسے غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔  انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، عبدالکریم، نے بتایا کہ صوبے بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔